شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، متعدد دہشتگرد ٹھکانے اور زیرِ زمین سرنگیں تباہ
👁️ 75 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، متعدد دہشتگرد ٹھکانے اور زیرِ زمین سرنگیں تباہ
شمالی وزیرستان(ڈیلی اردو) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے متعدد مبینہ ٹھکانے اور زیرِ زمین سرنگوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی اور نقل و حرکت سے متعلق قابلِ اعتماد اطلاعات ملنے کے بعد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران متعدد خفیہ ٹھکانے اور زیرِ زمین راستوں کی نشاندہی کرکے انہیں تباہ کردیا گیا، جس سے دہشتگردوں کے لیے افراد کو چھپانے اور مبینہ طور پر اسلحہ و بارودی مواد ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والا انفراسٹرکچر ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ بعد ازاں علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مزید بارودی مواد ملا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی معاونت سے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے، تاہم ہلاک ہونے والوں کی حتمی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید تفصیلات تصدیق کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔
کارروائی کے بعد اطراف کے علاقوں میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر چھپے دہشتگردوں، مزید خفیہ ٹھکانوں اور بارودی مواد کا سراغ لگایا جا سکے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق شمالی وزیرستان اور دیگر حساس علاقوں میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی، جن کا مقصد مسلح عناصر کے خفیہ ٹھکانوں اور انفراسٹرکچر کو ختم کرکے مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C