شمالی کوریا نے مزید مشتبہ میزائل فائر کیے
👁️ 82 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے مزید مشتبہ میزائل فائر کیے
پیونگ یانگ (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی/اے ایف پی) جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر میں مشتبہ بیلسٹک میزائل لانچ کیے ہیں۔ رواں ماہ شمالی کوریا اب تک چھ بار مختلف طرح کے میزائلوں کا تجربہ کر چکا ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج نے 27 جنوری جمعرات کے روز بتایا کہ اس کے پڑوسی ملک شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر میں دو مشتبہ بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ یہ میزائل مشرقی ساحلی علاقے سے لانچ کیے گئے، جو 20 کلومیٹر کی بلندی پر تقریباً 190 کلومیٹر سے زیادہ تک سفر کیا۔
صحافیوں کو بھیجے گئے ایک پیغام میں جنوبی کوریا کے فوجی سربراہ نے کہا: ”ہماری فوج شمالی کوریا کی متعلقہ نقل و حرکت پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ ہی اپنی تیاری کی پوزیشن کو برقرار رکھا ہوا ہے۔”
رواں برس کا چھٹا تجربہ
پیونگ یانگ کی جانب سے رواں برس یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔ اس دوران اس نے جو دیگر میزائل تجربات کیے ہیں ان میں منگل کے روز مشتبہ کروز میزائل کا تجربہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ پانچ اور 11 جنوری کو اس نے جو تجربات کیے، اس کے بارے میں خود اس نے ہائپر سونک میزائل ہونے کا دعوی کیا تھا۔
پیونگ یانگ نے اس سطح پر ہتھیاروں کا آخری تجربہ سن 2019 میں اس وقت کیا تھا جب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بات چیت ناکام ہو گئی تھی۔
شمالی کوریا کے یہ حالیہ تجربات 2019 کے بعد سے سب سے بڑے پیمانے کے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش اور خطے کے دیگر ممالک نے ان تجربات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پابندیاں اور معطل مذاکرات
صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی تھی اور پھر بعد میں بائیڈن انتظامیہ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ تاہم اس نے یہ شرط بھی رکھی تھی پیونگ یانگ پہلے اپنے میزائل تجربات کو کنٹرول کرے اور اپنے جوہری ہتھیاروں کو تلف کر دے۔
کم جانگ ان نے بھی بات چیت جاری رکھنے پر بھی آمادگی ظاہر کی تاہم انہوں نے بھی یہ شرط رکھی کہ پہلے امریکا اپنی پابندیوں اور فوجی مشقوں جیسی ”دشمنانہ پالیسیاں ” ترک کرے۔
اس ماہ کے اوائل میں ہی امریکا نے ملک کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق رکھنے پر پانچ اعلیٰ سطحی شمالی کوریائی باشندوں پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔
امریکی وزارت خزانہ کے ایک بیان کے مطابق جن پانچ افراد کو ان پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا وہ، ”بڑے پیمانے تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور بیلیسٹک میزائل سے متعلق پروگراموں کے لیے سامان کی خریداری کے ذمہ دار تھے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C