شمالی کوریا کا دو بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ
👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا دو بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی/اے ایف پی)
شمالی کوریا نے بدھ کے روز دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ پیانگ یانگ نے دو روز قبل بھی ایک کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ اِس وقت اُس کے اتحادی ملک چین کے وزیر خارجہ جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب سے بات چیت کررہے ہیں۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آ ف اسٹاف نے بدھ کے روز بتایا کہ شمالی کوریا نے پیر کے روز طویل دوری تک مار کرنے والے کروز میزائل کے تجربے کے بعد آج بدھ کو دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ جاپان کے کوسٹ گارڈ نے بھی کہا کہ ایک ایسی شے جو کہ بیلسٹک میزائل ہوسکتی ہے، شمالی کوریا سے داغی گئی اور اس کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر جاکر گر گئی۔
NEW: South Korea successfully tested an SLBM missile on Wednesday:
-President Moon and defense minister were present on-site
-Seoul also developed "a high-power ballistic missile"
-Came hours after reports of North Korea launching short-range missileshttps://t.co/rnXrHk75U5— NK NEWS (@nknewsorg) September 15, 2021
جاپانی وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا نے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘شرمناک‘ قرار دیا۔ سوگا اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائی نے اس تازہ ترین پیش رفت پر غوروخوض کے لیے اپنے اپنے ملکوں میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس طلب کرلیے ہیں۔
شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ ایسے وقت کیا ہے جب اُس کے اتحادی ملک چین کے وزیر خارجہ وانگ وی جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ سیئول میں بات چیت کررہے ہیں۔
چھ ماہ میں بیلسٹک میزائل کا پہلا تجربہ
چین اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ، شمالی کوریاکی جانب سے حالیہ دنوں کیے جانے والے میزائل تجربات کے مضمرات کے علاوہ پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے مسئلے پر تعطل کے شکار مذاکرات کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اگر اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے تو یہ اس سال مارچ کے بعد بیلسٹک میزائل کا ایسا پہلا تجربہ ہوگا جوکہ اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی مزید خلاف ورزی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کی جانب سے جوہری صلاحیت سے لیس پہلا ہتھیار ہوگا۔ پیانگ یانگ نے گزشتہ ہفتے طویل دوری تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا اور اسے ”انتہائی اہمیت کا حامل ایک اسٹریٹیجک ہتھیار” قرار دیا تھا۔
شمالی کوریا کے مطابق یہ کروز میزائل نیوکلیائی وار ہیڈ سے آراستہ ہیں۔ یہ کروز میزائل پندرہ سو کلومیٹر کی دوری تک مار کرسکتے ہیں۔ اس طرح یہ شمالی کوریا سے پورے جاپان اور وہاں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہنوئی میں سن 2019 میں ہونے والی بات چیت ناکام ہوجانے کے بعد سے ہی پیانگ یانگ اپنے جوہری پروگرام پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ شمالی کوریا نے اپنی پرانی جوہری تنصیبات کو ختم کرنے کے بدلے میں اس کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ البتہ اس نے سن 2017 کے بعد سے اب تک کوئی جوہری تجربہ یا بین براعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ نہیں کیا ہے۔
امریکا کے ساتھ بات چیت ناکام ہوجانے کے بعد کم جونگ اُن کی حکومت نے اعلیٰ ٹیکنالوجی والے ہتھیار تیار کرنے کی بھی دھمکی دی تھی اور بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دیا تھا کہ واشنگٹن کو پہلے ‘مخاصمانہ‘ پالیسیاں ترک کرنی پڑیں گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائلوں کے تجربات کے یہ اقدامات غالباً بائیڈن انتظامیہ پر دباؤ بنانے کی کوشش ہے۔
دریں اثناء چینی وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقات سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”ہم سب کو جزیرہ نما کوریا میں امن اور استحکام کے لیے مد د کرنی چاہیے۔” ان کا کہنا تھا کہ صرف شمالی کوریا ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک بھی فوجی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور اسے دیکھتے ہوئے ”ہم سب کو مذاکرات بحال کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8784 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4466 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3194 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2367 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C