صوابی اور قبائلی اضلاع میں حملوں اور فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکار زخمی
👁️ 388 بار دیکھا گیا
صوابی اور قبائلی اضلاع میں حملوں اور فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکار زخمی
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کی بام خیل میں پولیس چوکی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک پرائیویٹ باورچی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی ایس پی صوابی کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
خیبر: ضلع خیبر میں گزشتہ شب دو مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ پاک افغان شاہراہ پر واقع ستارہ میل چیک پوسٹ کے قریب ہوا، جبکہ دوسرا دھماکہ مستان شاہ کے حجرے کے باہر پیش آیا۔ خوش قسمتی سے دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم چار دیواری اور گیٹ کو نقصان پہنچا۔
جنوبی وزیرستان: کانیکگرام منڈی بطازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لیاقت علی برکی عرف پیر کے نام سے ہوئی۔
شمالی وزیرستان: قبائلی رہنما ملک عبداللہ شاہ، جو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ نوراللہ شاہ کے بھائی تھے، کو میرانشاہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
پولیس اور سکیورٹی ادارے تمام واقعات کی تحقیقات میں مصروف ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4565 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2455 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C