عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون اور راکٹ حملے
👁️ 53 بار دیکھا گیا
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون اور راکٹ حملے
بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے فوجی اڈے عین الاسد پر دو ڈرون طیاروں نے حملے کی کوشش کی تاہم فضاعی دفاعی نظام نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے بارودی ڈرونز کو تباہ کردیا جب کہ ایک راکٹ فوجی اڈے میں گرا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے مغربی صوبے انبار میں عین الاسد فوجی اڈے کے فضائی دفاعی نظام نے دو بارودی ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔ ایک راکٹ بھی نامعلوم مقام سے فوجی اڈے کے اندر آکر گرا۔ یہ فوجی اڈہ امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ہے اور اس وقت بھی یہاں امریکی فوجی موجود ہیں۔
The Iraqi army said Sunday two drones were destroyed above a base housing US troops, one month after the same base was targeted by an armed dronehttps://t.co/EvG1ZmONJH
— AFP News Agency (@AFP) June 6, 2021
عراق میں اتحاد کے فوجی آپریشن کے ترجمان کرنل وائن میروٹو نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مذکورہ راکٹ بغداد سینٹر فار ڈپلومیٹک سپورٹ کے نزدیک گرا تاہم کسی قسم کے نقصان کے اطلاع نہیں ملی۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
گزشتہ ہفتے ہی عین الاسد فوجی اڈے پر ایک راکٹ حملہ بھی کیا گیا تھا تاہم خوش قسمتی اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ علاوہ ازیں رواں ماہ عسکریت پسندوں نے دو مرتبہ ڈرون طیاروں سے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری کے پہلے ہفتے میں ایران کی القدس فورس کے سپریم کمانڈر قاسم سلیمانی امریکی حملے میں بغداد ایئرپورٹ پر مارے گئے تھے جس کے بعد سے عراق میں امریکی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C