غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 22 فلسطینی گرفتار
👁️ 147 بار دیکھا گیا
غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 22 فلسطینی گرفتار
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں آج سوموار کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 22 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے بعد جیلوں میں ڈال دیا ہے۔ قابض صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ محروسین میں بعض اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔
گرفتار کئے گئے تمام فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے حراستی مراکز اور عقوبت خانوں میں ڈال دیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہروں الخلیل اور بیت لحم میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
الخلیل میں بیت امر کےمقام پر چھاپے کےدوران 25 سالہ یوسف احمد حمدان، 22 سالہ محمد حسین جعفر عادی اور 17 سالہ احمد کریم محمد اخلیل کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
فلسطینی سماجی کارکن محمد عوض نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر اشتعال انگیز انداز میں چھاپے مارے۔
الخلیل میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے ابو اسنینہ خاندان کے گھر میں تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔
ادھر جنوبی شہر بیت لحم میں تلاشی کےدوران 7 فلسطینیوںکو حراست میں لیا گیا۔ ان کی شناخت یزن ماجد العمور،خليل داود أبو مفرح، زكي محمود العمور، عاهد محمد العمور اس کے والد، فايز موسى العمور، موسى محمود العمور، وأمين علي جبرين کو حراست میں لے لیا گیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں شاہراہ الناصرہ پر فلسطینیوں کی تلاشی کے دوران متعدد شہریوںکو حراست میں لیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے دعویٰکیا کہ پٹرولیم پولیس پر فلسطینیوںکی طرف سے دیسی ساختہ دسی بم پھینکے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15511 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C