25/September/2026

غزہ میں مسلح ڈرون حادثاتی طور پر پھٹ گیا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

👁️ 98 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
غزہ میں مسلح ڈرون حادثاتی طور پر پھٹ گیا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں مسلح ڈرون حادثاتی طور پر پھٹ گیا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) غزہ کے شمالی علاقے میں ایک مسلح ڈرون حادثاتی طور پر گر کر پھٹنے کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق واقعہ جمعرات کو ایک فوجی اڈے کے اندر پیش آیا۔

اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق فوجی اہلکار ایک چھوٹے ایف پی وی ڈرون کو آپریٹ کر رہے تھے کہ اڑان کے دوران ڈرون نامعلوم وجوہات کی بنا پر فوجی اڈے کے اندر گر گیا۔ اہلکار جب ڈرون کا جائزہ لینے کے لیے اس کے قریب گئے اور اسے اٹھایا تو کچھ ہی دیر بعد اس میں دھماکہ ہوگیا، جس سے دونوں فوجی شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے چھوٹے ڈرونز کی پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔ فوج کے سربراہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ماہرین پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کردی ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C