فرانس نے روسی ٹینکر بحیرہ روم میں ضبط کر لیا
👁️ 154 بار دیکھا گیا
فرانس نے روسی ٹینکر بحیرہ روم میں ضبط کر لیا
پیرس (ڈیلی اردو ) فرانسیسی بحریہ نے جمعے کے روز ’دینا‘ (Deyna) نامی آئل ٹینکر کو مغربی بحیرہ روم میں کارروائی کرتے ہوئے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ یہ جہاز مبینہ طور پر روس کے ’’شیڈو فلیٹ‘‘ سے تعلق رکھتا ہے۔ ’شیڈو فلیٹ‘ سے مراد وہ بحری جہاز ہیں، جو روس پر عائد بین الاقوامی پابندیوں سے بچنے کے لیے دیگر ممالک کے پرچموں کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق فرانسیسی بحریہ نے موزمبیق کے پرچم والے اس ٹینکر کو اس وقت روکا جب یہ شکوک پیدا ہوئے کہ اس ٹینکر پر لہرانے والا پرچم ’’نادرست‘‘ تھا اور اس کی رجسٹریشن میں بھی بے ضابطگیاں موجود ہیں۔ یہ جہاز روسی بندرگاہ مورمانسک سے روانہ ہوا تھا۔ یہ کارروائی برطانوی انٹیلیجنس اور دیگر اتحادیوں کے تعاون سے کی گئی۔
فرانسیسی صدر ماکروں نے اپنے بیان میں کہا، ’’یہ جہاز بین الاقوامی پابندیوں سے بچتے ہیں اور سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ یہ جنگ سے ناجائز منافع کمانے والے ہیں اور روس کی جنگی کوششوں کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔‘‘
فرانسیسی حکام کے مطابق یہ کارروائی اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کے مطابق کی گئی، اور یہ واضح پیغام ہے کہ یورپی ممالک روس کے خفیہ یا غیر اعلانیہ تیل بردار بیڑے کے خلاف اب زیادہ سخت کارروائیاں کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 305 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3517 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C