لاپتا افراد کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے خفیہ ایجنسیوں کے افسران کو طلب کر لیا
👁️ 192 بار دیکھا گیا
لاپتا افراد کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے خفیہ ایجنسیوں کے افسران کو طلب کر لیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری گمشدگیوں کے معاملے پر انکوائری کمیشن کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے خفیہ ایجنسیوں کے حکام کو ان کیمرا سماعت کے لیے طلب کرلیا۔
ڈان اخبار کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے بلوچ طلبہ سمیت لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل بیرسٹر منور اقبال دوگل نے انٹر سروسز انٹیلی جنس، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹیلی جنس بیورو کے اہلکاروں کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست جمع کرائی۔
انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کو ان کی شناخت اور نقل و حرکت کے انکشاف پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بینچ سے استدعا کی کہ لاپتا افراد سے متعلق کمیٹی میں شامل ان اہلکاروں سے ان کیمرہ بریفنگ لی جائے۔
اس پر لاپتا افراد کے وکیل ایمان مزاری نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال اگست سے اب تک 187 افراد لاپتا ہوچکے ہیں، جبری گمشدگیوں کے کیسز پر حکومت سے وضاحت طلب کی جاسکتی ہے۔
جب عدالت نے استفسار کیا کہ وکیل کو لاپتا افراد کی فہرست کیسے ملی تو ایمان مزاری نے جواب دیا کہ بلوچ یکجہتی کونسل نے فہرست مرتب کی ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لاپتا افراد کی تفصیلات بتائیں چاہے وہ افغانستان یا کشمیر میں نظر بند ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے۔
عدالت نے انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کے لیے طلب کر لیا۔
بینچ نے آئندہ سماعت پر آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے حکام کی ان کیمرہ بریفنگ کا بھی فیصلہ کرلیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C