لاپتہ بلوچ: حکومت بتائے کہ خفیہ اداروں میں کوئی جوابدہ ہے، جسٹس محسن کیانی
👁️ 144 بار دیکھا گیا
لاپتہ بلوچ: حکومت بتائے کہ خفیہ اداروں میں کوئی جوابدہ ہے، جسٹس محسن کیانی
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی درخواست پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بازیاب ہونے والے لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ پٹیشنر ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت دفاع سے پوچھ کر بتائے کہ خفیہ ادارے کے اندر خود احتسابی کا کیا عمل ہے؟ کیا ایجنسیز میں کوئی جوابدہ ہے؟ خود احتسابی کہاں پر ہے جو نظر آئے؟
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے یہ واضح ہے کہ ’ریاست یا عدالتیں کسی دہشتگرد کی پروٹیکشن نہیں کریں گی، سوال تب اٹھتا ہے جب قانون سے ماورا کوئی اقدام ہوتا ہے۔ اگر کوئی دہشتگرد ہے تو پرچہ دیں، کارروائی کریں، لیکن ماورائے عدالت کاروائی نہ کریں، ہر ادارے نے اپنے اختیار کے اندر رہ کر کام کرنا ہے۔‘
عدالت کا کہنا تھا کہ ’آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی بنائی تھی، اس پر کوئی اعتراض ہے تو وجوہات بتا کر مطمئن کریں۔‘
ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے کہا ’جس دن نگراں وزیر اعظم یہاں پیش ہوئے اُسی دن ایک بلوچ سٹوڈنٹ اٹھایا گیا، پھر اگلے ہی دن اُس مسنگ سٹوڈنٹ کو راولپنڈی میں چھوڑ دیا گیا۔‘
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ’پٹیشن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ میری رائے جبری گمشدگی کمیشن کے خلاف اسی لیے ہے کہ وہ انھیں کیساتھ کام کررہا ہوتا ہے جن پر الزام ہوتا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’پولیس تمام اداروں سے زیادہ بہتر ہے کیونکہ وہ کارروائی سب کے سامنے کرتے ہیں، انھیں ہم دیکھ لیتے ہیں کہ کارروائی ٹھیک ہوئی یا نہیں۔ پولیس والوں کو تو معطل بھی کر دیتے ہیں۔ جو ادارے قانون کے ماتحت ہیں وہ تو ریگولیٹ ہو جاتے ہیں۔ جو قانون سے ماورا کارروائی کرتے ہیں ان کی ریگولیشن کیا ہے؟‘
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ’ٹھیک ہے ورکنگ میں غلطی ہو سکتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں وہ جوابدہ نہیں۔ ایجنسیز کا کردار کسی قانون کے تحت ہوگا؟ جس طرح ایف آئی اے اور دیگر اداروں کا ہے۔ کمیٹی بنائی تھی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی تھے، اس بارے بتائیں۔‘
عدالت کے اس سوال پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ’اس کے حوالے سے ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ پٹیشنرز کی وکیل کہتی ہیں جس دن وزیراعظم یہاں بیان دے کر گئے اسی دن ایک بندا اٹھا لیا گیا۔ اس سے تو پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں۔‘
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی درخواست پر مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3446 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C