لاہور دھماکے میں ملک دشمن ایجنسیاں ملوث ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
👁️ 41 بار دیکھا گیا
لاہور دھماکے میں ملک دشمن ایجنسیاں ملوث ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
لاہور (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے میں ملک دشمن ایجنسیاں ملوث ہیں، دہشت گرد تنظیموں نے مقامی نیٹ ورک کے ساتھ مل کر منصوبہ بنایا، حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو چار دن میں پکڑلیا جس کا سہرا سی ٹی ڈی کے سر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تئیس جون کو صبح گیارہ بجے جوہر ٹاؤن میں بم دھماکا ہوا جس میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سی ٹی ڈی نے سولہ گھنٹے میں ذمہ داروں کا تعین کیا اور دہشتگردوں کو چار روز میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جوہر ٹاؤن بم دھماکے کی تفتیش میں پیش رفت اور دہشتگردوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کی پریس کانفرنس pic.twitter.com/0iaARIMF3Z
— . (@CMPunjabPK) June 28, 2021
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ملزمان کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں کیخلاف تمام شواہد اکٹھے کرلیے گئے اور صوبے میں تمام ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کرلیا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث تھی،مالی معاونت فراہم کرنے والے کرداروں کو بھی بے نقاب کیا۔ لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث ہے، تھریٹ جاری ہوتے رہتے ہیں لیکن اس واقعہ سے متعلق نہیں تھا۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے بتایا کہ گاڑی کی پہچان کر کے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا،گاڑی کی خریداری اور مرمتی کام میں ملوث افراد حراست میں ہیں جبکہ واقعہ میں ملوث تمام افراد سامنے آچکے ہیں، سی ٹی ڈی اور پولیس نے محنت سے پورا نیٹ ورک گرفتار کرلیا، زیر حراست ایک ملزم فورتھ شیڈول میں شامل تھا نہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C