لبنان: حزب اللہ اپنی جنگ خود لڑے گی، حسن نصر اللہ
👁️ 43 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ اپنی جنگ خود لڑے گی، حسن نصر اللہ
بیروت (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی ڈبلیو) سات ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے میں جبکہ انکی اتحادی حماس ، غزہ میں حملے کی زد میں ہے ، ایران کی قدس فورس کے سربراہ نے فروری میں بیروت کا دورہ کیاتھا۔ جسکا مقصد اس خطرے پر تبادلہ خیالات کرنا تھا کہ اگر اسرائیل کا اگلا ہدف، لبنان کا عسکریت پسند گروپ بنتا ہے، جس میں تہران کی بڑی علاقائی شراکت دار کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیروت میں قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ سے، حماس کے سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر مہلک حملوں،پھر غزہ پر اسرائیل کے تباہ کن جوابی حملوں کے بعد سے کم از کم تیسری بار ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بات چیت کا رخ اسرائیل کی جانب سے اپنے شمال میں یعنی لبنان پر ایک بھرپور حملے کے امکان پر مرکوز رہا۔ ذرائع میں سے ایران کے اندرونی دائرہ اقتدار سے تعلق رکھنے والے تین ذرائع کا کہنا ہے کہ یوں شیعہ اسلامی گروپ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ جنگ کا یہ پھیلاؤ ، ایران پر دباؤ ڈال سکتا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد سے اب تک کے مقابلے میں، زیادہ طاقت کے ساتھ رد عمل کا اظہار کرے۔
پچھلے پانچ مہینوں کے دوران اسرائیل کی سخت دشمن حزب اللہ نے اسرائیل کی شمالی سرحدوں کے پار محدود تعداد میں راکٹ فائر کر کے ، حماس کی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے۔
تمام ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلی تمام ملاقاتوں میں جنکی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، نصراللہ نے قانی کو پھر سے یقین دلایا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایران ، اسرائیل یا امریکہ کے ساتھ کسی جنگ میں الجھ جائے۔ اور یہ کہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ اپنی جنگ خود لڑے گا۔
اسرائیلی حملوں سے لبنان میں حزب اللہ کے دو سو سے زیادہ لڑنے والے اور کوئی پچاس شہری مارے جا چکے ہیں اور لبنان سے کئے جانے والے حملوں میں ایک درجن اسرائیلی فوجی اور چھہ شہری مارے گئے ہیں اور ہزاروں لوگ کسی بڑی جنگ کے خوف سے گھر بار چھوڑکر بھاگ رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں اسرائیل کے جوابی حملوں میں شدت آئی ہے اور اسرائیل کے وزیر دفاع گیلانٹ فروری میں اشارہ دے چکے ہیں کہ اسرائیل حملوں میں اضافے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ اگر غزہ میں جنگ بندی ہو تو اس صورت میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کو فیصلہ کن طریقے پر سرحد سے ہٹایا جاسکے، تاہم انہوں نے سفارتکاری کا دروازہ بھی کھلا رکھا ہے۔
اس خبر کے لئے رائٹرز نے چار ایرانی اور دو علاقائی ذرائع سے بات کی، اسکے علاوہ ایک لبنانی ذریعے سے بھی بات کی جس نے ملاقات کے مقصد کی تصدیق کی۔ دو امریکی ذرائع اور ایک اسرائیلی ذریعے نے کہا کہ ایران، اسرائیل اورحزب اللہ جنگ کے دھچکے سے بچنا چاہتا ہے۔ ان سب ہی نے حساس معاملات پر بات کرنے کے لئے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔
رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ،اسرائیلی حکومت، تہران اور حزب اللہ نے کوئی موقف دینے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4592 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C