لبنان: نئی کابینہ میں فرقے کی بنیاد پر کوٹہ ختم کرنے کی تجویز
👁️ 161 بار دیکھا گیا
لبنان: نئی کابینہ میں فرقے کی بنیاد پر کوٹہ ختم کرنے کی تجویز
بیروت (ڈیلی اردو/وی او اے) لبنان کے صدر میشال عون نے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر ملک میں حکومت قائم نہ ہوئی تو ملک دوزخ بن جائے گا۔ صدر نے کابینہ میں فرقے کی بنیاد پر کوٹہ ختم کرنے کی بھی تجویز دی۔
لبنانی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے بعد تاحال حالات معمول پر نہیں آ سکے۔
دھماکے کے بعد لبنان کے وزیر اعظم حسان دیاب مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد مصطفی ادیب کو نیا وزیر اعظم نامزد کیا گیا تھا جو اپنی کابینہ تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہیں۔
پیر کو سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں لبنانی صدر نے کہا کہ حکومت سازی کے معاملات پر بڑھتے ہوئے اختلافات کے باعث فوری طور پر مسئلے کا کوئی حل نظر نہیں آ رہا۔
لبنانی صدر سے سوال ہوا کہ مختلف دھڑوں کے مابین اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں اُن کے نزدیک حالات کس جانب بڑھ رہے ہیں؟ میشال عون نے جواب دیا کہ “یقیناً جہنم کی جانب۔”
لبنان کو 1970 کی دہائی کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ گو کہ فرانس کی کوششوں سے مختلف دھڑوں کے مابین حکومت سازی کے لیے کوشش جاری ہیں۔ تاہم تاحال اس میں کامیابی نہیں ہو سکی۔
پیر کو ملک کے نامزد وزیر اعظم نے نئی حکومت کے قیام میں تمام فریقوں سے تعاون اور ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے فرانس کی کاوشوں کو کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
نامزد وزیر اعظم مصطفی ادیب نے کہا کہ تمام فریقوں کو مل کر ماہرین پر مشتمل ایسی ٹیم تشکیل دینا چاہیے جو ملک کو مزید نقصان سے بچا کر درست سمت میں گامزن کر سکے۔
اُنہوں نے کہا کہ وہ صدر کے ساتھ مل کر اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
بعض رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے لبنانی وزیر اعظم نے کابینہ میں ردوبدل میں ناکامی پر مستعفی ہونے کا عندیہ تھا۔ وہ بعض وزارتیں تبدیل کرنا چاہتے تھے جو سالہا سال سے مخصوص دھڑوں کے کنٹرول میں ہیں۔
لبنان میں کابینہ کی ازسرنو تشکیل کی کوششوں میں مشکلات حائل ہیں۔ کیوں کہ شیعہ تنظیمیں ایران نواز حزب اللہ اور ‘امل موومنٹ’ نے کابینہ میں وزارتِ خزانہ سمیت دیگر اہم وزارتوں کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
پیش رفت سے آگاہ ایک سینئر لبنانی سیاست دان نے ‘فرانس 24’ چینل کو بتایا کہ فرانس اب بھی تعطل ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم مصطفی ادیب کو سابق وزیر اعظم سعد حریری سمیت سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی حمایت حاصل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15511 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C