لبنان کی ریا الحسن عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیرداخلہ بن گئیں
👁️ 167 بار دیکھا گیا
لبنان کی ریا الحسن عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیرداخلہ بن گئیں
لبنان کی ریا الحسن عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیرداخلہ بن گئیں
بیروت (ڈیلی اردو) لبنان کی نئی وزیرداخلہ ریاالحسن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیرداخلہ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی 30 رکنی نئی کابینہ کے ارکان کو ان کے قلمدان تفویض کردیے گئے، ڈھائی درجن ارکان پر مشتمل کابینہ میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جس میں ریاالحسن کو وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ریا الحسن نے بحیثیت وزیر داخلہ عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جس کے بعد وہ ملک کے ساتھ عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ بن گئی ہیں، اس سے قبل وہ لبنان کی پہلی وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں۔
ریا الحسن ملک کی طاقت ور سیکیورٹی ایجنسیوں کی انچارج بھی ہوں گی. عہدے کا چارج سنبھالنے پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سعد الحریری نے ان پر اپنے بھروسہ اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری ذمہ داری ان پر عائد کی ہے۔
ریا الحسن نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے اور وہ وزیراعظم سعد الحریری کی جماعت فیوچر موومنٹ پارٹی کی رکن ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15511 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C