13/September/2026

لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

👁️ 37 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

لکی مروت(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع لکی مروت میں  سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ایک مبینہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک کیے گئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات ملنے کے بعد شروع کی گئی۔ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں موجود ایک مشتبہ ٹھکانے کی نگرانی کی گئی اور وہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی تصدیق کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پہلے کواڈ کاپٹر کے ذریعے مبینہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے بعد زمینی دستوں نے علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔

حکام کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے اور ان کی دوبارہ منظم ہونے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C