10/October/2026

لکی مروت میں گیس کی مرکزی پائپ لائن دھماکے سے تباہ

👁️ 63 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت میں گیس کی مرکزی پائپ لائن دھماکے سے تباہ

لکی مروت میں گیس کی مرکزی پائپ لائن دھماکے سے تباہ

لکی مروت(ڈیلی اردو)  خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شیری خیل کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے گیس کی مرکزی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے باعث اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں ہونے والے نقصان، گیس کی فراہمی متاثر ہونے اور کسی جانی نقصان سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید معلومات اور نقصان کا تخمینہ لگائے جانے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ لکی مروت میں اس سے قبل بھی گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ رواں سال 22 اگست کو پہاڑ خیل پکہ کے علاقے میں پائپ لائن متاثر ہونے کے بعد احتیاطی طور پر قریبی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C