14/October/2026

لکی مروت: پولیس اور فورسز کا مشترکہ آپریشن، اہم مقامی کمانڈر رخمدل ہلاک، ایک دہشتگرد زخمی

👁️ 68 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت: پولیس اور فورسز کا مشترکہ آپریشن، اہم مقامی کمانڈر رخمدل ہلاک، ایک دہشتگرد زخمی

لکی مروت: پولیس اور فورسز کا مشترکہ آپریشن، اہم مقامی کمانڈر رخمدل ہلاک، ایک دہشتگرد زخمی

لکی مروت(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش  زدہ ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے درگہ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران دہشتگرد کمانڈر رخمدل ہلاک جبکہ ایک اور دہشتگرد زخمی ہوگیا۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والا رخمدل تختی خیل کے علاقے میں مقامی کمانڈر تھا اور مبینہ طور پر کمانڈر ٹیپو گل مروت کا قریبی ساتھی تھا۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ وہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے کواڈ کاپٹر ڈرون حملوں میں ملوث رہا تھا، تاہم ان الزامات کی سرکاری سطح پر تصدیق سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کو علاقے میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کوششوں کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C