متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے
👁️ 49 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے
متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے اس کی سرزمین کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے یمن میں اس مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے یہ میزائل چلائے گئے تھے۔
تصاویر جدید از میزان خسارت حمله موشکی و پهپادی یمن به ابوظبی pic.twitter.com/SQkgdV74OE
— ????????IranicTV (@iranictv) January 18, 2022
حوثی باغیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر میزائل داغنے کا واقعہ پیر کی صبح پیش آیا تھا جس کے بعد اماراتی وزارتِ دفاع نے پہلے ایک بیان میں انھیں تباہ کرنے کا اعلان کیا اور پھر ٹوئٹر پر ایک پیغام میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ یمن کے الجواف نامی صوبے میں نصب بیلسٹک میزائل لانچر کو حملے کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا گیا۔
Interceptors launched tonight in Abu Dhabi against suspected Houthi missile attack. pic.twitter.com/I9SAR4XJeg
— Joe Truzman (@JoeTruzman) January 24, 2022
وزارتِ دفاع کے مطابق اس کارروائی میں ایک ایف سولہ جنگی طیارے نے حصہ لیا۔ وزارت کی جانب سے اس حملے کی فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارت حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کے لیے سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کا حصہ ہے اور یہ چند دن کے دوران دوسرا واقعہ ہے جب حوثی باغیوں نے امارات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
ان تازہ میزائلوں کا ہدف بھی ابوظہبی کی ریاست ہی تھی جہاں کی بندرگاہ پر 17 جنوری کو ہونے والے ڈرون حملوں میں ایک پاکستانی سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس حملے کے بعد حوثی باغیوں کے ترجمان کی جانب سے تنبیہ کی گئی تھی کہ مستقبل میں متحدہ عرب امارات پر مزید حملے کیے جا سکتے ہیں۔
ادھر سعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ اتوار کو جنوبی سعودی عرب میں بھی حوثی باغیوں کے میزائل حملے سے ایک سوڈانی اور دوسرا بنگالی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان نے دونوں ملکوں میں تازہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم انھوں نے اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
تعلن قيادة العمليات المشتركة بوزارة الدفاع عن (نجاح) طائرة F16 الساعة 0410 توقيت اليمن من تدمير منصة إطلاق الصواريخ البالستية مديرية الحزم بالجوف فور اطلاقها صاروخين بالستيين على أبوظبي واللذان تم اعتراضهما (بنجاح) من قبل دفاعاتنا الجوية مرفق فيديو استهداف منصة الصواريخ البالستية pic.twitter.com/SRIZ65vla3
— وزارة الدفاع |MOD UAE (@modgovae) January 24, 2022
واضح رہے کہ گذشتہ چھ برسوں سے سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد یمن میں حوثی باغیوں سے برسرِ پیکار ہے۔
سعودی عرب اور یو اے ای پر حوثیوں کے تازہ حملے
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق تباہ کیے گئے میزائلوں کے ٹکڑے ابوظہبی میں گرے لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم حملے کے باعث ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پڑا ہے۔
دوسری طرف سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی سعودی عرب میں ہونے والے حملے میں بعض ورکشاپس اور سویلین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
روئٹرز کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات پر ہونے والے ناکام میزائل حملے کے بعد ابوظہبی ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔
یاد رہے کہ 17 جنوری کو ہونے والے حملے کے بعد ایئرپورٹ کے نزدیکی علاقے میں آگ لگ گئی تھی۔
اقوام متحدہ نے بھی حالیہ کشیدگی پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے اور دونوں فریقین سے تحمل برتنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حوثی باغیوں کے ترجمان ٹی وی چینل کے مطابق حوثیوں نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں کیے گئے ‘فوجی آپریشن’ کی تفصیلات جلد فراہم کریں گے۔
اتوار کی شب سعودی عرب کے ریاستی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے بلیسٹک میزائل سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں گِرے جس میں دو غیرملکی زخمی ہوئے جبکہ صنعتی علاقے میں چند گاڑیوں اور ورک شاپس کو نقصان پہنچا۔
یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں لڑنے والے اتحاد نے کہا کہ دو غیر ملکیوں کو، جن میں سے ایک سوڈانی اور دوسرے بنگالی ہیں، معمولی چوٹیں آئی تھیں۔
یو اے ای پر گذشتہ ہفتے ہونے والے حملے کے بعد سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں باغیوں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے تھے جن میں ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں۔
سعودی اتحاد 2015 سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑ رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی شہروں پر حوثی حملوں کے بعد اس اتحاد نے حوثی اہداف پر فضائی حملے اور کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔
جمعے کو شمالی صنعا کے عارضی حراستی مرکز پر فضائی حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ جاری آپریشن میں حوثیوں کے زیر انتظام شہر میں 20 افراد مارے گئے تھے۔
سعودی اتحاد نے مارچ 2015 کے دوران یمن میں مداخلت کی تھی جب حوثیوں نے صنعا میں عالمی حمایت یافتہ حکومت کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔ اس وقت سے حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ کرپٹ نظام اور غیر ملکی مداخلت سے لڑ رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے 2019 سے یمن میں اپنی موجودگی کم کر دی تھی مگر حال ہی میں اس کی حمایت یافتہ فورسز کی یمن میں توانائی کے اہم مراکز پر حوثیوں سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4599 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C