مصر: سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے مندوبین اور سفارتکاروں کا غزہ سے ملحقہ رفح بارڈر کراسنگ کا دورہ
👁️ 27 بار دیکھا گیا
مصر: سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے مندوبین اور سفارتکاروں کا غزہ سے ملحقہ رفح بارڈر کراسنگ کا دورہ
قاہرہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مندوب پیر کے روز مصر پہنچے ہیں، جہاں وہ اب غزہ سے ملحق رفح کراسنگ کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل سلامتی کونسل میں غزہ کے حوالے سے پیش کردہ ایک قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا۔
Today (11 December), in #Egypt, several #UNSC members received a briefing on the humanitarian situation in #Gaza and the humanitarian response from @UNLazzarini, @LynnHastings, and @MSF. Members also visited a warehouse of the Egyptian Red Crescent (@EG_Red_Crescent). pic.twitter.com/8rjCG5iwap
— Security Council Report (@SCRtweets) December 11, 2023
اس دورے کا اہتمام مصر اور متحدہ عرب امارات نے کیا ہے جس کا مقصد غزہ میں ہیومینیٹیرین بحران سے متعلق آگہی ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے غزہ کو ‘قبرستان‘ سے تعبیر کیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ اس دورے میں امریکہ اور روس کے مندوبین سمیت کئی ممالک کے سفیر شریک ہیں۔
یہ سفیر مصری علاقے العریش میں پہنچے ہیں، جہاں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین UNRWA نے ان سفیروں کو غزہ کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد یہ مندوبین غزہ کو مصر سے جوڑنے والی رفح بارڈر کراسنگ کی جانب بڑھ گئے۔
اس تیس کلومیٹر طویل سفر میں ان سفیروں نے ان درجنوں ٹرکوں کی بھی دیکھا، جو رفح کے ذریعے غزہ پہنچنے کے منتظر تھے۔ ایکواڈور کے سفیر برائے اقوام متحدہ خوزے ڈے لا گاسکا نے اس موقع پر کہا، ”یہاں حالات اتنے برے ہیں کہ انہیں الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔‘‘
ان کا کہنا تھا، ”ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ حالات کیا ہیں اور ہم کیسے اس صورت حال میں مدد کر سکتے ہیں۔‘‘
غزہ میں قیدیوں کی حالت، اسرائیل پر تنقید
غزہ میں فلسطینی قیدیوں کی نیم برہنہ تصاویر پر شدید ردعمل کے بعد اسرائیل نے ان تصاویر اور ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق قومی سلامتی کے ملکی مشیر ہانیگبی نے کہا ہے کہ ان فلسطینیوں کو تلاشی کے عمل سے گزارا گیا تھا تاکہ یہ طے ہو سکے کہ ان کے پاس کوئی ہتھیار یا گولہ باردو نہیں تھے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان تصاویر کے پھیلاؤ سے اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔
انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر سامنے آئی تھیں، جن میں متعدد فلسطینیوں کو صرف زیر جامے پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ ان تصاویر کے تناظر میں قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی برتاؤ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بحث چھڑ چکی ہے۔
یرغمالیوں کے حوالے سے حماس کی دھمکی
فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے متنبہ کیا ہےکہ اس کے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بغیر کوئی بھی یرغمالی غزہ پٹی کا علاقہ نہیں چھوڑ سکتا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا نظام صحت اپنے انہدام کے قریب ہے۔
گزشتہ دو ماہ سے اسرائیلی عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کاشہری انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملے میں بارہ سو افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ حماس کے جنگجو 240 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ لے گئے تھے۔ اس کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ میں وزارت صحت کے مطابق تقریباﹰ 18 ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4597 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C