19/September/2025

مغربی کنارے اور اردن کے درمیان کراسنگ پر فائرنگ، کرنل سمیت 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

👁️ 408 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مغربی کنارے اور اردن کے درمیان کراسنگ پر فائرنگ، کرنل سمیت 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

مغربی کنارے اور اردن کے درمیان کراسنگ پر فائرنگ، کرنل سمیت 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) مغربی کنارے اور اردن کے درمیان واقع ایک اسرائیلی انتظام والی سرحدی گزرگاہ پر ایک مسلح دہشت گرد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی حکام نے اسے عسکریت پسندوں کا حملہ قرار دیا ہے۔

 

اسرائیلی فوج کے مطابق حملہ آور ہیومینیٹیرین امداد لے جانے والے ایک ٹرک میں آیا تھا۔ 

 

اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ریسکیو سروس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک 60 سالہ شخص تھا اور دوسرا ایک 20 سالہ فرد۔ فوج نے صرف اتنا بتایا کہ حملہ آور کو ’نیوٹرلائز‘ (ہلاک) کر دیا گیا۔ مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

 

ڈیلی اردو کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 68 سالہ لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) یتسحاق ہاروش اور 20 سالہ سارجنٹ اوران ہیرشکو شامل ہیں۔

 

یہ اس گزرگاہ پر دوسرا بڑا حملہ ہے۔ اس سے قبل ستمبر 2024 میں اسی کراسنگ پر ایک ریٹائرڈ اردنی فوجی کی فائرنگ سے تین اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔ اُس حملے کا تعلق بظاہر اسرائیل اور حماس کی جنگ سے تھا۔

دریائے اردن پر واقع شاہ حسین پل بنیادی طور پر فلسطینیوں اور سیاحوں کے زیر استعمال رہتا ہے۔ اس حملے کے بعد اس گزرگاہ کو بند کر دیا گیا ۔

 

یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں غرب اردن، غزہ اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا۔ فلسطینی ان تینوں علاقوں کو اپنی مستقبل کی ریاست کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

 

سات اکتوبر 2023 کو غزہ سے جنوبی اسرائیل میں حماس کی قیادت میں ہونے والے حملے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل غزہ شہر میں ایک بڑی زمینی فوجی کارروائی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 250,000 فلسطینی اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ 

 

غزہ سٹی میں اب بھی لاکھوں لوگ موجود ہیں۔ اس شہر کے بڑے حصے پہلے ہی اسرائیلی حملوں میں تباہ ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C