امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
👁️ 88 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اور اس پیش رفت پر تمام فریقین کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے فوری طور پر کھول دیا گیا ہے، جبکہ ایران پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، اور کئی سابق امریکی صدور ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ کرنے میں ناکام رہے۔
ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز کو کھولنے کے ساتھ ہی بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل شروع کیا جائے گا، جس کے بعد خطے اور عالمی سطح پر تیل کی ترسیل معمول پر آ جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ “دنیا بھر کے جہاز اپنے انجن اسٹارٹ کریں، اب تیل کی ترسیل بحال ہونے کا وقت ہے۔”
ادھر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی باضابطہ دستخطی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بھی اس تقریب میں شرکت کا امکان ہے، جبکہ بعض رپورٹس میں صدر ٹرمپ کی ممکنہ شرکت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C