مقبوضہ کشمیر میں خودکش حملے کا الزام پاکستان پر نہ لگائیں: فاروق عبد اللہ
👁️ 216 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر میں خودکش حملے کا الزام پاکستان پر نہ لگائیں: فاروق عبد اللہ
سری نگر (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی چینل کی پاکستان دشمنی پھر سامنے آگئی، خاتون صحافی نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے کی کوشش کی تو انہوں نے کھری کھری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے کی کوشش کی تو وہ سناتے ہوئے انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر ہونے والے حملے کا الزام پاکستان پر نہ ڈالیں، یہ مقامی نوجوان ہیں جو بھارت سے لڑ رہے ہیں یہ جنگ ختم نہیں ہوگی۔
سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ کشمیر میں بندوق سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، یہ حالات جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔
فاروق عبداللہ سے بھارتی خاتون صحافی بار بار پاکستان مخالف سوال کرتی رہیں تو انہوں نے خاتون کو شٹ اپ کال دی اور انٹرویو ادھورا چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے پلوامہ حملے پر پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا جبکہ پاکستان میں متعین اپنے ہائی کمشنر کو بھی واپس بلا لیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں خودکش حملہ کیا گیا جس میں بارود سے بھری گاڑی بھارتی فوجیوں کی بس سے ٹکرا گئی اس کے نتیجے میں 50 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26379 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5467 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C