ملائیشیا: مسلمانوں کو لاکھوں فرانسیسیوں کے قتل کا حق ہے، مہاتیر محمد
👁️ 178 بار دیکھا گیا
ملائیشیا: مسلمانوں کو لاکھوں فرانسیسیوں کے قتل کا حق ہے، مہاتیر محمد
کوالالمپور (ڈیلی اردو) فرانس کے شہر نیس میں جمعرات کے روز ایک خونی حملے کی حمایت پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ان کے اس متنازع بیان پر ان کے ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کردہ ایک متنازع ٹویٹ کو حذف کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ “مسلمانوں کو لاکھوں فرانسیسیوں کو مارنے کا حق ہے “۔ ٹویٹر نے ان کی ٹویٹ حذف کردی۔
Muslims have 'right to punish' French, says Malaysia's Mahathir https://t.co/NFlVKrmDMY pic.twitter.com/WJysRQQqZv
— Reuters (@Reuters) October 29, 2020
خیال رہے کہ کل جمعرات کو اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک تونسی نوجوان نے جنوبی فرانس کے شہر نیس میں ایک چرچ پر حملہ کیا۔ حملہ آور نے کم سے کم ایک کو ذبح کردیا۔
حملے کے فورا بعد مہاتیر محمد، جو فروری میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے، نے ٹویٹس کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ پیرس کے نواحی علاقے میں فرانسیسی استاد کے سر قلم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس حملے کی حمایت نہیں کرتے لیکن اظہار رائے کی آزادی میں دوسرے لوگوں کی توہین کا بھی کوئی جواز نہیں ہے۔ ان کا اشارہ فرانس میں حالیہ گستاخانہ خاکوں کی طرف تھا۔
چوبیس سال میں دو بار ملائیشیا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے مہاتیر نے کہا کہ فرانسیسی صدر عمانویل میکروں تہذیب وتمدن سے نا آشنا ہیں۔ ان کا طرز عمل انتہائی بچگانہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا فرانسیسیوں کو اپنے لوگوں کو دوسروں کے جذبات کا احترام کرنے کا درس دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک فرانسیسی شخص کی نام نہاد آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا۔ اس کے ردعمل میں فرانس کا معاشی بائیکاٹ کافی نہیں۔
مسلمانوں کو فرانسیسیوں کی غلطیوں کے تدارک کے لیے انہیں سزا دینے کا حق ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C