ملک حالت جنگ میں ہے اور حکومت کو نوبل انعام کی پڑگئی: سید خورشید شاہ
👁️ 161 بار دیکھا گیا
ملک حالت جنگ میں ہے اور حکومت کو نوبل انعام کی پڑگئی: سید خورشید شاہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن سے خیر کی توقع نہیں اور اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے لیکن حکومت کو نوبل انعام کی پڑ گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں فواد چوہدری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کی قرارداد پر خورشید شاہ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جس وزیراعظم کو نوبل انعام دلوانا چاہتے ہیں اس نے اپوزیشن رہنماؤں سے سلام دعا تک نہیں کی، افسوس ہوا ملک حالت جنگ میں ہے اور ہمیں نوبل انعام کی پڑ گئی، مجھے سمجھ نہیں آتا حکومتی وزراء یہ سب کیوں کر رہے ہیں، ہمارے لیئے 20 کروڑ عوام اہمیت رکھتے ہیں وزیراعظم کا ہاتھ ملانا نہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دشمن کو قومی یکجہتی کا پیغام دینے میں اپوزیشن پیش پیش رہی، جب ملک کو بڑے مسائل درپیش ہوں وہاں اپوزیشن نے چھوٹی باتوں کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا، ہم نے وزیراعظم کے نہ ملنے کو بھی درگزر کیا، وزیراعظم نے گوارا ہی نہیں کیا کہ وہ پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ بیٹھیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے اپوزیشن نے حکومت سے ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا تعاون پیش کیا اور ملکی حالات کے پیش نظر حکومت کے ساتھ اختلافات ایک طرف رکھے، ساری قوم مل کر دعا کرے کہ ہم حالت جنگ سے نکلیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C