02/July/2026

میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک

👁️ 49 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک

میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک

لندن (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں جنگوں اور تنازعات  کی نگرانی کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے کے مطابق میانمار میں فروری 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

منگل کو جاری ہونے والی رپورٹ میں مسلح تنازعات کے اعداد و شمار جمع کرنے والے ادارے ACLED کی سینئر تجزیہ کار سن مون تھانت کے حوالے سے بتایا گیا کہ اب تک 1,00,114 افراد جنگ سے متعلقہ تشدد میں مارے جا چکے ہیں۔

 

سرکاری طور پر ہلاکتوں کا کوئی مستند ریکارڈ موجود نہیں ہے تاہم مختلف اندازوں کے مطابق یہ تنازعہ ایشیا کی سب سے ہلاکت خیز جاری جنگ بن چکا ہے۔

 

فروری 2021ء میں فوج نے  آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور انہیں حراست میں لے لیا تھا، جس کے بعد ملک میں جمہوری عمل کا خاتمہ ہو گیا۔

 

اس کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو سکیورٹی فورسز نے سختی سے کچل دیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں کارکن اور نوجوان شہروں سے نکل کر مسلح مزاحمتی گروہوں میں شامل ہو گئے۔ یہ گروہ پہلے سے موجود نسلی اقلیتوں کی مسلح تنظیموں کے ساتھ مل کر فوجی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں، جس نے ملک کو ایک طویل خانہ جنگی میں دھکیل دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C