نوشہرہ: نظام پور سے ہیڈ محرر سمیت 3 پولیس اہلکار لاپتہ، اغوا کا خدشہ
👁️ 107 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: نظام پور سے ہیڈ محرر سمیت 3 پولیس اہلکار لاپتہ، اغوا کا خدشہ
نوشہرہ (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع نوشہرہ کے حساس علاقے نظام پور میں تھانے کے ہیڈ محرر سمیت تین پولیس اہلکار اچانک لاپتہ ہوگئے، جنہیں مبینہ طور پر دہشتگرد اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے اہلکاروں کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، تاہم حکام نے تاحال اغوا کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاپتہ اہلکاروں میں تھانے کے محرر نعیم اللہ، کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل نور اسلام شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تینوں اہلکار سرکاری گاڑی میں موجود تھے کہ مبینہ طور پر دہشتگرد انہیں گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ سرکاری گاڑی موقع پر ہی موجود پائی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر تلاش اور کارروائیاں شروع کردیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور لاپتہ اہلکاروں کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
نظام پور کا علاقہ نوشہرہ اور کوہاٹ کے قریب واقع ہونے کے باعث سکیورٹی کے حوالے سے حساس سمجھا جاتا ہے۔ ماضی میں بھی اس علاقے میں پولیس اور نامعلوم دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ تین پولیس اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات اور اہلکاروں کے بارے میں معلومات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C