نیوزی لینڈ: دورۂ پاکستان منسوخ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، ڈیوڈ وائٹ
👁️ 31 بار دیکھا گیا
نیوزی لینڈ: دورۂ پاکستان منسوخ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، ڈیوڈ وائٹ
ویلینگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لے کر ہی ٹیم بھیجی تھی، لیکن جمعے کو ملنے والی ایڈوائس کے بعد سوائے دورہ منسوخ کرنے کے کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔
اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائٹ نے کہا کہ اُنہیں احساس ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کے لیے یہ بہت مشکل وقت ہے۔ لیکن ہمارے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سب سے پہلے ہے۔
تھریٹ الرٹ سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ “میں صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ ٹیم پر ممکنہ حملے سے متعلق یہ قابلِ اعتبار تھریٹ الرٹ تھا اور فیصلے سے قبل نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی حکام سے اس پر طویل مشاورت ہوئی۔”
کرکٹ ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پاکستان کے وزیرِ اعظم نے ہماری وزیرِ اعظم سے بات بھی کی، لیکن جس نوعیت کی ایڈوائس ہمیں موصول ہوئی تھی اس کے بعد دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں تھا۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے جمعے کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں شیڈول پہلے ون ڈے میچ سے چند منٹ قبل سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ پاکستانی شائقینِ کرکٹ نے بھی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ منسوخی کے اعلان کے ایک روز بعد خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہو گئی تھی۔
The BLACKCAPS have arrived in Dubai after leaving Islamabad on a charter flight last night (New Zealand time).
The players and support staff are now settling into their Dubai hotel and undergoing a 24-hour self-isolation.
More information ⬇️https://t.co/ksZBWLGLrT pic.twitter.com/UBrwwiSQiR
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) September 18, 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اس فیصلے کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈیوڈ وائٹ کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلنے سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ کیوں کہ دورے سے قبل سیکیورٹی معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا تھا، لیکن جمعے کو سب کچھ بدل گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے قبل جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان کے دورے کر چکی تھیں۔ لہٰذا نیوزی لینڈ نے بھی 18 برس بعد دورۂ پاکستان کا فیصلہ کیا۔
ڈیوڈ وائٹ کے بقول، ہمارے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ خوش گوار تعلقات رہے ہیں۔ لہٰذا آنے والے دنوں میں ہم ان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھی غیر یقینی
ادھر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد آئندہ ماہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان پر بھی غیر یقینی کے بادل چھا گئے ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں موجود اپنے سیکیورٹی ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور دورے کے حوالے سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ 13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کے دورے پر آنا ہے۔
یہ دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 14 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے بھی عندیہ دیا ہے کہ آئندہ برس اُن کی ٹیم کا دورۂ پاکستان کا انحصار انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان پر ہو گا۔
انگلینڈ کی ٹیم آخری مرتبہ 2005 جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم 1998 میں پاکستانی آئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4623 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2132 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1924 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C