وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، سیکرٹ سروس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا
👁️ 326 بار دیکھا گیا
وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، سیکرٹ سروس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا۔ واقعے میں ایک راہگیر زخمی ہوا۔
امریکی سیکرٹ سروس نے تصدیق کی ہے کہ وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو جوابی کارروائی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹ سروس کے مطابق ہفتے کی شام تقریباً چھ بجے کے بعد 17ویں اسٹریٹ اور پنسلوینیا ایونیو کے علاقے میں ایک شخص نے اپنے بیگ سے ہتھیار نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔
حکام کے مطابق سیکرٹ سروس اہلکاروں نے فوری جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مشتبہ شخص زخمی ہوا اور بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے دوران ایک راہگیر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا، جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔
سیکرٹ سروس کے مطابق واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ واقعے کے وقت امریکی صدر وائٹ ہاؤس کے اندر موجود تھے۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کے احاطے میں موجود صحافیوں کو فوری طور پر اندر منتقل کر دیا گیا اور عمارت کو کچھ وقت کے لیے لاک ڈاؤن میں رکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق تقریباً 15 سے 30 گولیاں چلائی گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آور نے سیکرٹ سروس اہلکاروں کے قریب پہنچ کر ان پر فائرنگ کی کوشش کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد دو افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔
حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2983 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C