ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے اسرائیل کو عبرت ناک شکست دے دی
👁️ 51 بار دیکھا گیا
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے اسرائیل کو عبرت ناک شکست دے دی
انتالیا (ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹاپ کیوئسٹ محمد آصف نے اسرائیلی کھلاڑی کو شکست دیتے ہوئے انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
ترکی کے شہر انتالیا میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ اسرائیل کے شاکر روبرگ سے تھا۔
آصف نے پہلا فریم جیت کر برتری حاصل کی لیکن دوسرے فریم میں اسرائیلی کھلاڑی نے 96 کا بریک کھیلتے ہوئے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
تیسرے فریم میں بھی روبرگ کا کنٹرول رہا اور انہوں نے 1-2 کی برتری اپنے نام کی،تاہم چوتھے فریم میں محمد آصف نے اپنے حریف کو ایک بال بھی پاکٹ میں نہ ڈالنے دی اور مقابلہ 2-2 کر دیا۔
اگلے فریم میں اسرائیلی کیوئسٹ نے کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر برتری اپنے نام کی لیکن اس کے بعد آصف نے اسرائیلی کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور تین مسلسل فریمز جیت کر بیسٹ آف نائن کا یہ مقابلہ 3-5 سے اپنے نام کرلیا۔
آصف کی کامیابی کا اسکور 9-65، 109-23، 75-47، 0-93، 51-20، 19-62، 17-74 اور 55-66 رہا۔
پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف آسٹریلیا کے جیمز مفسڈ سے مقابلہ کریں گے جو آج رات پاکستانی وقت کے مطابق نو بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ محمد آصف چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید ہیں ، دیگر تین کھلاڑی بابر مسیح، مبشر رضا اور ذوالفقار قادر پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C