ٹانک میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کا خودکش بمبار مارا گیا
👁️ 34 بار دیکھا گیا
ٹانک میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کا خودکش بمبار مارا گیا
راولپنڈی (کاشف محمود) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش بمبار مارا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا ہے جس میں ایک خودکش بمبار مارا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب دیال روڈ پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران ایک خود کش بمبار کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں اور کارندوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد برقع پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ کارروائی میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5136 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C