خیبر پختونخوا: ٹانک میں اکاؤنٹس دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی
👁️ 54 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: ٹانک میں اکاؤنٹس دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی
ٹانک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس وزیرستان پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ٹانک کے علاقہ وزیر آباد میں پیش آیا جہاں مسلح افراد دہشت گردوں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس پر اچانک حملہ کردیا اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری اور بروقت جوابی کارروائی کی۔
پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقع پر پہنچی، تاہم اس سے قبل موٹر سائیکل سوار حملہ آور اہلکار کو ٹارگٹ کرنے کے بعد فرار ہو چکے تھے۔
پولیس نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جنوبی وزیرستان میں پوزیشن سنبھال کر علاقے کی ناکا بندی کردی۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت ضیاء الرحمن کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو نے لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C