06/October/2026

ٹانک : این جی او کے 3 ملازمین مبینہ طور پر اغوا، ڈی آئی خان میں مغوی ڈاکٹر بحفاظت گھر پہنچ گئے

👁️ 63 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک : این جی او کے 3 ملازمین مبینہ طور پر اغوا، ڈی آئی خان میں مغوی ڈاکٹر بحفاظت گھر پہنچ گئے

ٹانک : این جی او کے 3 ملازمین مبینہ طور پر اغوا، ڈی آئی خان میں مغوی ڈاکٹر بحفاظت گھر پہنچ گئے

ٹانک / ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے شورش زدہ ضلع ٹانک میں ایک غیر سرکاری تنظیم کے تحت بنیادی مراکز صحت میں کام کرنے والے تین ملازمین کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے چند روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والے ڈاکٹر مبشر بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے گرہ میٹھو میں پیش آنے والے واقعے کے بعد تینوں ملازمین کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ مغویوں کی شناخت سعید انور، صفی اللہ اور سید باشا کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور ملزمان کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر مبشر کو چند روز قبل نواحی علاقے گرہ محبت سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مبشر اب بحفاظت اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں، تاہم ان کی واپسی سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C