26/September/2026

ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا

👁️ 74 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا

ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا

ٹانک (ڈیلی اردو) ضلع ٹانک کے نیم قبائلی علاقے جنڈولہ میں نامعلوم افراد نے طویل عرصے سے غیر فعال پولیس چوکی کو بارودی مواد کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں چوکی کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سب ڈویژن جنڈولہ کے علاقے پیر تنگی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے خالی پولیس چوکی کو دھماکے کا نشانہ بنایا۔ دھماکے کے وقت چوکی میں پولیس اہلکار موجود نہیں تھے، جس کے باعث کسی اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد متعلقہ حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کے محرکات کا جائزہ لینے کا عمل شروع کردیا ہے، جبکہ دھماکے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C