02/February/2025

پاراچنار: اسسٹنٹ کمشنر کرم پر قاتلانہ حملے میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاراچنار: اسسٹنٹ کمشنر کرم پر قاتلانہ حملے میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

پاراچنار: اسسٹنٹ کمشنر کرم پر قاتلانہ حملے میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) فرقہ وارانہ کشیدگی اور فسادات سے متاثرہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں اسسٹنٹ کمشنر کرم پر حملے میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بوشہرہ میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پر فائرنگ کرنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،

گرفتار ملزمان کی شناخت حفیظ اللہ اور صمد خان ، سکنہ بوشہرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی تین الگ الگ ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئیں، مزید افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق پہلی ایف آئی آر صبح فائرنگ کے واقعے پر درج کی گئی ہے، دوسری ایف آئی آر اے سی ریوینیو پر قاتلانہ حملے کے واقعے پر سی ٹی ڈی نے درج کی ہے جبکہ تیسری ایف آئی آر بھی سی ٹی ڈی نے سپاہی عاشق حسین کے ہلاکت کے خلاف درج کی ہے۔

تینوں مقدمات میں میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل سمیت مختلف دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق اپر کرم فتح کلے اور غلجو کلے کے مابین لڑائی ہورہی تھی جس پر دونوں فریقین کے مابین لڑائی روکنے اسسٹنٹ کمشنر سیکورٹی اہلکاروں کیساتھ روانہ ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر جیسے ہی غلجو کلے اراضیات پر پہنچے،طتو دو،طتین نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیاطجس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس اہلکاع عاشق حسین شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی پولیس اہلکار کو ڈی ایچ کیو پاراچنار ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

قبائلی ضلع کرم میں فرقہ وارانہ کشیدگی تو گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ تاہم 21 نومبر 2024 کو شیعہ مسافر گاڑیوں کے قافلے پر بگن کے مقام پر حملے میں 45 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے بگن سمیت کرم کے سُنّی علاقوں میں بازاروں اور گھروں کو آگ لگا دی تھی۔

حکام کے مطابق کُرم میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ان پُرتشدد واقعات کے بعد علاقے میں صورتِ حال مزید خراب ہو گئی تھی اور راستوں کی بندش سے کرم میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے۔

ادھر پاراچنار میں گندم، چاول اور دیگر بنیادی اشیا کی فراہمی بند ہونے سے دکانوں میں ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔ اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور غریب عوام بنیادی خوراک سے محروم ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C