26/September/2026

پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

👁️ 23 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

ریاض (ڈیلی اردو) پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ریاض میں ملاقات کے دوران سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی خطرات اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جانب سے مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے مسلح افواج کے سربراہان کے حالیہ اجلاس کے نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے دفاعی تعاون، فوجی رابطہ کاری اور دفاعی صلاحیتوں میں مزید ہم آہنگی بڑھانے کے اقدامات پر بات کی تھی۔

سعودی وزیر دفاع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں دونوں جانب نے سعودی عرب کے خلاف حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے معاہدے کے تحت مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس میں مکہ مکرمہ اور مملکت کے شہری و اقتصادی ڈھانچے کو درپیش خطرات بھی شامل ہیں۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست 2026 کو مکہ مکرمہ میں طے کیا تھا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کے تحت کسی ایک رکن پر مسلح حملے کو تمام ارکان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

ملاقات میں سعودی وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے انٹیلی جنس امور کے مشیر ہشام بن عبدالعزیز بن سیف سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام بھی موجود تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C