پاکستان سوڈان کو 1.5 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور جنگی طیارے فروخت کرے گا، رپورٹ
👁️ 226 بار دیکھا گیا
پاکستان سوڈان کو 1.5 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور جنگی طیارے فروخت کرے گا، رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/روئٹرز ) خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان سوڈان کو ہتھیار اور جنگی طیارے فراہم کرنے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے ایک معاہدے کے آخری مراحل میں ہے۔
پاکستانی فضائیہ کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار اور تین دیگر ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سوڈان کو اسلحہ اور جیٹ طیارے فراہم کرنے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کا معاہدہ کرنے کے قریب ہے۔ یہ معاہدہ سوڈانی فوج کے لیے ایک بڑی تقویت ثابت ہوگا، جو اس وقت نیم فوجی دستوں ’ریپڈ سپورٹ فورسز‘ (آر ایس ایف) کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔
ان دونوں گروہوں کے درمیان ڈھائی سال سے جاری تنازعے نے دنیا کے بدترین انسانی بحران کو جنم دیا ہے، جس میں متعدد غیر ملکی مفادات شامل ہو چکے ہیں اور اس سے بحیرہ احمر کے اس اہم ملک کے بکھرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
اس پیشرفت سے باخبر تین میں سے دو ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان سوڈانی فوج کو 10 قراقرم -8 ہلکے لڑاکا طیارے، جاسوسی اور حملوں کے لیے 200 سے زائد ڈرونز اور جدید فضائی دفاعی نظام مہیا کرے گا۔
پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ ایئر مارشل عامر مسعود نے اسے ایک ’’حتمی معاہدہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے اعداد و شمار یا فراہمی کا شیڈول بتائے بغیر مزید کہا کہ قراقرم -8 طیاروں کے علاوہ اس میں سپر مشاق تربیتی طیارے اور ممکنہ طور پر وہ جے ایف-17 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں، جو چینکے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں۔
روئٹرز کے مطابق پاکستانی فوج اور وزارتِ دفاع نے اس حوالے سے تبصرے کی درخواستوں کا فوری جواب نہیں دیا جبکہ سوڈانی فوج کے ترجمان نے بھی تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔
پاکستان کی جانب سے ملنے والے سامان حرب، خاص طور پر ڈرونز اور طیارے، سوڈانی فوج کو فضائی برتری دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، جو جنگ کے آغاز میں اسے حاصل تھی لیکن آر ایس ایف آر ایس ایف کی جانب سے ڈرونز کے بڑھتے ہوئے استعمال نے فوج کی پوزیشن کمزور کر دی تھی۔
سوڈانی فوج آر ایس ایف پر متحدہ عرب امارات سے اسلحہ لینے کا الزام لگاتی ہے، تاہم یو اے ای نے اسلحہ فراہم کرنے کی تردید کی ہے۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C