پاکستان کے ساتھ مل کر القاعدہ، داعش اور ٹی ٹی پی کیخلاف کام کرینگے، امریکی سفیر
👁️ 25 بار دیکھا گیا
پاکستان کے ساتھ مل کر القاعدہ، داعش اور ٹی ٹی پی کیخلاف کام کرینگے، امریکی سفیر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیے نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانا امریکا کے مفاد میں ہے۔
امریکا کی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ تعلقات میں بیان دیتے ہوئے ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ بطور سفیر پاکستان پر زور دوں گا کہ دہشت گرد گروہوں کےخلاف بلا تفریق کارروائی کرے، پاکستان اور امریکا القاعدہ، داعش اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف مل کر کام کریں گے۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان پر زور دیا جائے گا کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف بھی کارروائی کرے، خطہ کسی اور تنازع کا متحمل نہیں ہو سکتا، ساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ کو کم کرنے پر بھی کام کیا جائے گا، باہمی اور دوطرفہ تعلقات کے لیے بھارت اور پاکستان دونوں کو ہی کام کرنا ہوگا۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے ساتھ سلوک نے پاکستان کا امیج خراب کیا، اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے لیے بھی آواز اٹھائی جائے گی، پاکستان کوکہا جائےگا کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو ہراساں نہ کیا جائے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4633 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2238 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C