پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
👁️ 119 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی اردو) شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی مبینہ کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی، جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے مسلح افراد نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور کارروائی کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، جبکہ سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ فورسز کی جانب سے سرحدی حدود کی نگرانی مزید سخت کرتے ہوئے کسی بھی ممکنہ دراندازی کی کوشش کا بروقت جواب دینے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
یہ واقعہ پاک افغان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے۔ حالیہ دنوں میں بھی سرحدی علاقوں میں دراندازی اور فائرنگ کے واقعات کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔ 23 ستمبر کو پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے افغان سمت سے آنے والے 8 ڈرونز کو مار گرائے جانے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ کرم سیکٹر میں بھی دراندازی کی ایک کوشش ناکام بنانے کی اطلاع دی گئی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں اور پاکستان کی حدود میں کسی بھی دراندازی یا مسلح کارروائی کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میانمار : جنگی کشیدگی برقرار، اسکول پر گولہ باری میں بچہ ہلاک، مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور علاقائی کنٹرول کی جنگ تیز
25/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
پاکستان افغانستان پر حملے کرکے مکہ دفاعی معاہدے سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے، ذبیح اللہ مجاہد
25/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کے نقصانات میں اضافہ، جولائی سے اب تک 787 ہلاکتیں رپورٹ
25/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
25/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے فوجی سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب
25/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بھارت پاکستان سرحد پر بی ایس ایف کی کاروائی اسلحہ برآمد
25/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26330 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15577 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11863 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9181 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7464 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5271 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C