پاک بحریہ کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق “امن 2019” کا آغاز ہو گیا
👁️ 130 بار دیکھا گیا
پاک بحریہ کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق “امن 2019” کا آغاز ہو گیا
کراچی (ویب ڈیسک) کثیرالملکی بحری مشق امن 2019 کا آج پاک نیوی ڈاکیارڈ میں باقاعدہ آغاز ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ ہوا۔ مشقوں میں حصہ لینے والی بحری افواج کے جہاز، مندوبین، غیر ملکی سفراءاور پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ، وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ رومانیہ کے بحری فوج کے سربراہ وائس ایڈمرل الیگزینڈر مرسو اور زمباموے نیشنل آرمی کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل ایڈزائی ابسولم چنیو کاچمونیو نے تقریب میں بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔
تقریب کے دوران، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ اپنے پیغام میں نیول چیف نے امن مشق کی چھٹی قسط، امن 19 کے شرکاءکو خوش آمدید کہا۔ اپنے پیغام مین نیول چیف نے کہا کہ آج کے دور میں بحری سیکیورٹی کو لاحق خطرات نئے غیر روایتی چیلنجز سے ہے جس کے باعث بحری ماحول پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اس تاثر کو تقویت حاصل ہو رہی ہے کہ سمندر کی وسعت اور پیچیدہ بحری خطرات کے باعث بین الاقوامی سمندروں میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں اب ناگزیر ہو گئی ہے۔ امیرالبحر نے کہا کہ میں ایک کامیاب اور فائدہ مند مشق کی امید کرتا ہوں اور ان تمات شرکاءکا شکرگزار ہوں جو اتنا فاصلہ طے کرکے ہمارے مہمان اور امن کی جدوجہد میں ہمارے ساتھی بنے ہیں ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ” امن کے لیے متحد” کے مشترکہ عزم کے لیے شریک ہونے والے تمام ممالک کو خوش آمدید کہا۔ وائس ایدمرل نے کہا کہ ہم اپنے مشترکہ دشمن سے نبردآزما ہونے کے لیے اپنے اختلافات بھلا کر ساتھ کام کر سکتے ہیں ۔ یہ دشمن ہمیں قذافی، دہشت گردی، منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ اور انسانی اسمگلنگ جیسے خطرات سے دو چار کرتا ہے اور سب سے بڑا خطرہ اس وقت موسمی تغیر ہے جس سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مزید کہا کہ ماضی قریب میں پاکستان مشکل دور سے گزرا ہے مگر ان تمام شر پسند عناصر کے سامنے پاکستان مستعد کھڑا رہا ہے۔پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے جسے اقوام عالم میں اپنی اہمیت اور کردار کا بہ خوبی اندازہ ہے۔وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سمندری تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔بحیرہ ہند میں سیکیورٹی پٹرول میں پاک بحریہ تسلسل سے حصہ لے رہی ہے۔ٹاسک فورس 88 اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے قیام کا مقصد، گوادر اور اس کے گرد و نواح کے سمندری راستوں کی حفاظت اور بحیرہ ہند میں اہم چوک پوائنٹس اور قومی اور بین القوامی تجارت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
بعد ازاں ،پی این ایس اقبال میں اسپیشل آپریٹنگ فورسز کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔ اس کے علاوہ، چیف آف کمبوڈین نیوی ،وائس ایڈمرل سیم سوخا اور چیف آف اسٹاف سری لنکن نیوی رئیر ایڈمرل جے جے راناسنگے نے پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ا یدمرل کلیم شوکت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی اور بحری سیکیورٹی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے وائس چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ پاک بحریہ کا کثیرالقومی اتحاد اور امن مشقوں کے انعقاد میں متحرک کردار اس سمت میں ایک اہم اقدام ہے۔
علاوہ ازیں، زمبابوے کی نیشنل آرمی کے کمانڈر نے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ سے ملاقاتیں کی۔کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر لاجسٹک سے مختلف ممالک کے اعلی افسران کے علاوہ ، غیر ملکی جہازوں کے افسروں نے ملاقاتیں کیں۔ رومانیہ کے نیول چیف نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
کثیر القومی مشق امن کا انعقادپاکستان میں2007 سے ہر دو سال بعد کیا جارہاہے۔ یہ مشق پاک بحریہ کے زیر انتظام میری ٹائم سیکٹر میں امن کے لیے باہمی تعاون اور تحفظ کے لیے تمام اقوام کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کی ایک کوشش ہے۔رواں سال پینتالیس ممالک اپنے جہازوں، ائیر کرافٹس اور مندوبین کے ساتھ اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں ۔ امن19 مشق میں سی فیز کے علاوہ ایک ہم ایونٹ تین روزہ انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس بھی ہے جو نیشنل سینٹر فار میری ٹائم ریسرچ کے زیر انتظام منعقد ہو رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 481 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C