پشاور سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
👁️ 24 بار دیکھا گیا
پشاور سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بنیاد پر حاجی کیمپ اڈے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے انتہائی مطلوب دہشت گرد حضرت ولی ولد سید ولی سکنہ شیخان باڑہ کو گرفتار کرلیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1476643485201559557?t=aFfMzwXMa5gpFpVniUxB3Q&s=19
گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد حضرت ولی کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے شیخ عبدالولی گروپ سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ حضرت ولی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خواری کی متعدد واردارتوں میں ملوث ہے، ملزم نے 20/21 دہشت گردوں کے ہمراہ سنہ 2009 میں پولیس اسٹیشن پشتخرہ کے چیک پوسٹ تاج آباد پر حملہ کیا۔ حملے میں دو کنسٹیبلان محمد جاوید اور شوکت علی ہلاک ہوئے۔ ملزمان پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ و ایمونیشن بھی ساتھ لے گئے تھے۔
ملزم سے تفتیش جاری ہے اور ان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشت گرد کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8860 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4635 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C