پشاور میں امریکی قونصلیٹ بند، افغانستان جنگوں کا اہم سفارتی مرکز ختم
👁️ 220 بار دیکھا گیا
پشاور میں امریکی قونصلیٹ بند، افغانستان جنگوں کا اہم سفارتی مرکز ختم
واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو) واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ نے سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں امریکی قونصلیٹ جنرل کو بند کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پشاور میں امریکی سفارت کاروں کی سلامتی سے متعلق پائے جانے والے خدشات اور تحفظات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پشاور میں امریکی سفارتی سرگرمیوں اور اس سے جڑی تمام مصروفیات کی نگرانی آئندہ اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانہ کرے گا۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکہ کے لیے اپنے سفارتی عملے کی سلامتی انتہائی اہم ہے اور وہ اپنے وسائل کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔
پشاور پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کا دارالحکومت ہے، جس کی سرحدیں افغانستان سے ملتی ہیں۔ حالیہ مہینوں میں اس صوبے میں متعدد ہلاکت خیز دہشت گرد حملے اور سکیورٹی فورسز و عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
پشاور میں قائم یہ امریکی قونصل خانہ افغانستان کے قریب امریکہ کی سفارتی اور تزویراتی موجودگی کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔ اس نے 1980 کی دہائی میں سوویت یونین کے خلاف جنگ اور بعد ازاں 2001 میں نیٹو افواج کی افغانستان آمد کے بعد اہم کردار ادا کیا۔
سوویت یونین کی افغانستان میں شکست کے تناظر میں بھی اس قونصل خانے نے نمایاں کردار ادا کیا، جب افغانستان کی مزاحمتی سیاسی و مذہبی جماعتیں سرگرم تھیں۔ اس دوران مختلف گروہوں کے درمیان رابطوں کو منظم کرنے اور سوویت یونین کے خلاف معاونت کے حوالے سے بھی اس پلیٹ فارم کو استعمال کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C