پشاور میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، داعش کے اہم ترین کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
👁️ 38 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، داعش کے اہم ترین کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم داعش خراسان کے اہم ترین کمانڈر ہلال سمیت تین دہشت گرد مارے گئے۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1472824729216114690?t=jde3VAjSoT3YjWPERM6gJQ&s=19
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کیا جس دوران علاقے میں چھپے دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگرد فقیر آباد میں رنگ روڈ قبرستان میں واردات کیلئے موجود تھے۔
ہلاک دہشت گرد سلیمان کا تعلق قبائلی ضلع باجوڑ سے بتایا جا رہا ہے جبکہ باقی 2 مبینہ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد پشاور میں حکیم ستنام سنگھ سمیت پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، پولیو ٹیموں پر حملوں اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے، پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد داعش کے کمانڈر تھے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 3 عدد کلاشنکوف، پستول، کارتوس اور مختلف دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔
تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فلاحی تنظیم کا مانیٹرنگ آفیسر اغوا، تھانہ پنگ پر کواڈ کاپٹر حملہ ناکام
14/November/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا میں فضائی نظام کا بڑا تعطل، ملک بھر میں پروازوں کی روانگی روک دی گئی، ہزاروں مسافر متاثر
14/November/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
عالمی فوجداری عدالت کا افغانستان سے متعلق تحقیقات کا دائرہ محدود، طالبان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ
14/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
لندن : ایرانی صحافیوں کے قتل کی منصوبہ بندی، جاسوسی کے الزام میں دو ایرانی شہری مجرم قرار
13/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی نگرانی کا بحران گہرا، آئی اے ای اے نے اصفہان کی تنصیب تک رسائی کا مطالبہ کردیا
13/November/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لنڈی کوتل کا رہائشی کالعدم تنظیم کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار، تین روزہ ریمانڈ منظور
13/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26462 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15689 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11992 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9369 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7635 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5631 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C