چینی غبارے نے امریکی ٹیکنالوجی استعمال کر کے امریکیوں کی جاسوسی کی، وال اسٹریٹ جنرل کا دعویٰ
👁️ 150 بار دیکھا گیا
چینی غبارے نے امریکی ٹیکنالوجی استعمال کر کے امریکیوں کی جاسوسی کی، وال اسٹریٹ جنرل کا دعویٰ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) رواں سال کے اوائل میں امریکا کے اوپر سے گزرنے والے چینی غبارے میں امریکی ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل نے ایک قریبی تحقیقات سے ابتدائی نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اس ٹیکنالوجی نے چینی غبارے کو سمعی و بصری معلومات اکٹھا کرنے میں مدد کی۔
جریدے نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ متعدد امریکی دفاعی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ اس غبارے میں تجارتی طور پر دستیاب امریکی گیئر کے ساتھ ساتھ مزید خصوصی چینی سینسر اور دیگر آلات بھی موجود تھے جو تصویریں، ویڈیو اور دیگر معلومات اکٹھی کر کے چین کو منتقل کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نتائج اس نتیجے کی تائید کرتے ہیں کہ جہاز کا مقصد جاسوسی کے لیے تھا، نہ کہ موسم کی نگرانی کے لیے جس کا چین نے دعویٰ کیا تھا۔
وال اسٹریٹ جنرل نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ غبارے نے الاسکا، کینیڈا اور کچھ دیگر متصل امریکی ریاستوں پر اپنے آٹھ دن کے سفر کے ڈیٹا کو واپس چین نہیں بھیجا۔
وائٹ ہاؤس اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
خیال رہے کہ 2 فروری کو امریکی حکام نے بتایا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیجنگ کے طے شدہ دورے سے چند روز قبل ایک چینی جاسوس غبارہ امریکا کے اوپر 2 روز سے پرواز کر رہا ہے۔
جس پرامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امریکا میں پکڑے گئے مبینہ چینی جاسوس غبارے کو امریکی خودمختاری کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دورہ چین منسوخ کردیا تھا۔
4 فروری کو امریکی فوج کے ایک لڑاکا طیارے نے جنوبی کیرولینا کے ساحل پر ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بحران پیدا ہو گیا تھا۔
بعد ازاں امریکی صدر جو بائیڈن کے احکامات پر امریکی لڑاکا طیارے نے الاسکا کے شمالی ساحل پر پرواز کرنے والی ایک اور نامعلوم اور پراسرار شے کو مار گرایا تھا۔
اس کے علاوہ امریکی لڑاکا طیارے نے کینیڈا کے اوپر فضا میں پرواز کرنے والی ایک اور نامعلوم شےکو مار گرایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C