چین کا تیسرا جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز ’فوجیان‘ نیوی کے سپرد
👁️ 239 بار دیکھا گیا
چین کا تیسرا جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز ’فوجیان‘ نیوی کے سپرد
بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے اپنا تیسرا اور اب تک کا سب سے جدید طیارہ بردار بحری جہاز ’’فوجیان‘‘ باضابطہ طور پر بحریہ کے حوالے کر دیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ تقریب صدر شی جن پنگ کی موجودگی میں منگل کو چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبے ہینان میں ایک بحری اڈے پر منعقد ہوئی۔
’’فوجیان‘‘ کی کمیشننگ صدر شی کی اس مہم میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے، جس کا مقصد چین کی فوجی طاقت کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور بحری اثر و رسوخ کو بڑھانا ہے، خصوصاً بحیرہ جنوبی چین میں متنازع علاقائی دعووں اور تائیوان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں۔
چین بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ کے ساتھ بحری برتری کی دوڑ میں شامل ہے، اور اگرچہ ماہرین کے مطابق وہ فوجی طاقت کے لحاظ سے واشنگٹن سے پیچھے ہے، مگر بیجنگ نے حالیہ برسوں میں دفاعی بجٹ میں اربوں ڈالر جھونک کر خطے کے کئی ممالک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے
چینی بحریہ میں تیزی سے توسیع کی جا رہی ہے تاکہ وہ بحرالکاہل میں اپنی موجودگی بڑھا سکے اور امریکی قیادت والے اتحادوں کو چیلنج دے سکے۔
گزشتہ مہینوں میں کامیاب سمندری آزمائشوں کے بعد “فوجیان” اب چین کے دیگر دو طیارہ بردار جہازوں ’’لیاوننگ‘‘ اور’’شینڈونگ‘‘ کے ساتھ فعال آپریشنل سروس میں شامل ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ’’فوجیان‘‘ میں نصب جدید ٹیک آف سسٹم چین کو ایسے لڑاکا طیارے تعینات کرنے کے قابل بنائے گا جو زیادہ ہتھیار اور ایندھن لے کر پرواز کر سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C