18/April/2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

👁️ 208 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق تحصیل درابن کے علاقے کوٹ لالو موسیٰ زئی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے، اور یہ تمام دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C