ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
👁️ 80 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد کی گئی، جس کے دوران 8 دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔
کارروائی کے بعد دہشتگردوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیے جانے کی اطلاع ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے فورسز کے اہلکاروں کے عزم اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں دیرپا امن کے قیام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا میزائل پروگرام مزید جدید بنانے کا اعلان، رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ
04/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
افغانستان : صوبہ ہلمند کے دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں ، اہم سڑک ٹریفک کےلئے بند
04/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن : تعز میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی، التربہ شہر میں داخل ہونے کا دعویٰ
04/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق: جنوب نینویٰ میں داعش کی چھوڑی بارودی ڈیوائس کا دھماکا، 2 فوجی ہلاک
04/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
تعز میں شدید جھڑپیں، حوثی باغیوں کی اہم علاقوں میں پیش قدمی کا دعویٰ
04/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نقصان، عملہ محفوظ
04/October/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26359 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15599 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11887 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9226 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7493 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5366 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C