ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 52 بار دیکھا گیا
ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
ڈی جی خان (ڈیلی اردو) سی ٹی ڈی اور ڈی جی خان پولیس کی مشترکہ کارروائی، دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے گئے، کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ وہوا کے علاقے کوٹانی تال میں دہشت گردوں نے پولیس پر ہینڈ گرنیڈ اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا، سی ٹی ڈی اور ڈی جی خان پولیس ٹیموں کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ تھی، خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل کمانڈ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی فوری موقع پر پہنچے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گرد پنجاب کے تھانوں اور حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او وہوا، پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔
پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کو دیکھتے ہی دہشت گرد راکٹ، گرینیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سے حملہ آور ہوئے، دہشتگردوں کی شدید فائرنگ کے باوجود پولیس نے جوانمردی سے بھرپور جوابی کارروائی کی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس سمیت بیک اَپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں، دہشتگردوں کو پسپائی کا موقع نہ دیا، مقابلے کے دوران دو خوارجی دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک کر دیئے گئے، دہشت گردوں سے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینیڈ و دیگر جدید و بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی اور ڈی جی خان پولیس کو شاباش دی، پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیموں نے سرحدی علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن شروع کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C