ڈی آئی خان : امن میلہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کا دھماکہ، 12 سے زائد افراد ہلاک، 32 زخمی
👁️ 82 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : امن میلہ چیک پوسٹ پر بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کا دھماکہ، 12 سے زائد افراد ہلاک، 32 زخمی
ڈی آئی خان(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں ژوب روڈ پر واقع امن میلہ پولیس چیک پوسٹ پر بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹکرانے کے نتیجے میں شدید دھماکہ ہوا، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دھماکے سے چیک پوسٹ اور اس سے ملحقہ ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ خواتین، بچوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت 10 سے زائد افراد ہلاک اور 32 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی طور پر آر پی او ڈیرہ غلام مبشر میکن نے 10 افراد کی ہلاکت اور 30 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی، تاہم بعد میں ہسپتال ذرائع کے مطابق 12 لاشیں اور 32 زخمی بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی گئی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے بارود سے بھری ٹریکٹر ٹرالی امن میلہ چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ چیک پوسٹ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کے ساتھ واقع ایک گھر بھی مکمل طور پر منہدم ہوگیا، جہاں موجود افراد بھی متاثر ہوئے۔ ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر پولیس کے علاوہ محکمہ ایکسائز، کسٹمز اور وائلڈ لائف کے اہلکار بھی فرائض انجام دے رہے تھے۔
ہسپتالوں میں 12 لاشیں اور 32 زخمی منتقل
آر پی او ڈیرہ غلام مبشر میکن نے واقعے کے فوراً بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 10 افراد کے ہلاک اور 30 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ تاہم بعد ازاں ذرائع کے مطابق قریبی ہسپتال میں 12 افراد کی لاشیں لائی گئیں، جن میں 7 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 32 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 18 افراد کو مزید علاج اور تشویشناک حالت کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔
کسٹمز اہلکار اور مقامی افراد بھی ہلاک
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کسٹمز کے اے ایس آئی فرمان مروت، محمد مہران سکنہ وانڈہ مدت، کسٹمز مزدور محمد بلال، مستو خان سکنہ درازندہ، کسٹمز اہلکار اسامہ اور فیصل عزیز سکنہ درازندہ شامل ہیں۔
دھماکے سے منہدم ہونے والے گھر میں موجود افراد بھی متاثر ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق جلال خان ولد روزی خان اور ان کے بھائی نجیب اللہ زخمی ہوئے، جبکہ جلال خان کی والدہ گل میدانہ بی بی، اہلیہ مقو بی بی اور ان کی بیٹی گل ورینہ بی بی دھماکے میں ہلاک ہوگئیں۔
6 پولیس اہلکار زخمی
ذرائع کے مطابق واقعے میں پولیس کے 6 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب ای ٹی او ایکسائز ڈیرہ فہیم وزیر کے مطابق حملے کے وقت موجود محکمہ ایکسائز کے اہلکار محفوظ رہے۔
واقعے کے فوراً بعد ڈی پی او ڈیرہ ضیاء الدین احمد اور ایس پی صدر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں اور زخمیوں کی منتقلی کے عمل کی نگرانی کی۔
ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری
شدید دھماکے کے باعث چیک پوسٹ اور ملحقہ گھر کے ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس، سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر پھنسے افراد کو نکالنے کا عمل شروع کردیا۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتالوں منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی
واقعے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے امن میلہ چیک پوسٹ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت، حملے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد اور واقعے میں ملوث عناصر کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ امدادی کارروائیاں اور ملبے کی مکمل تلاشی جاری ہے، جبکہ حکام کی جانب سے حتمی جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7468 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5283 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C