کاش آپ کالعدم تنظیموں اور مودی کیلئے بھی یہی لہجہ اپناتے: بلاول بھٹو زرداری
👁️ 152 بار دیکھا گیا
کاش آپ کالعدم تنظیموں اور مودی کیلئے بھی یہی لہجہ اپناتے: بلاول بھٹو زرداری
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے تھر پارکر میں تقریر پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے تھر پارکر کا دورہ کیا، جہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو سمیت اپوزیشن پر کڑی تنقید کی۔
بلاول بھٹو کی تقریر سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک شخص زرداری کا نام بدل کر بھٹو رکھ کے خود ساختہ لیڈر بن گیا، بلاول نے اسمبلی میں جو تقریر کی وہ کسی کو سمجھ ہی نہیں آئی، بلاول یوٹرن اچھی چیز ہے، مشکل وقت سے بچاتی ہے، ن لیگ اور ایم ایم اے والے تو اتنے گھبرا گئے کہ غلط سمت میں نماز پڑھ دی۔
اس کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کاش عمران خان کالعدم تنظیموں اور نریندر مودی کے لئے بھی یہی لہجہ اپناتے۔
I wish our PM could work up the courage to respond to Modi or talk against banned organizations with the same tone he frequently criticizes opposition. Also if he wants to respond to my NA speech should do so in parliament to my face. Cowards talk behind people’s backs.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 8, 2019
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا لب و لہجہ صرف اپوزیشن کیلئے ہی سخت ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بہتر ہوتا، قومی اسمبلی میں میری تقریر پر عمران خان اسی وقت ردعمل دیتے، کچھ لوگ پیٹھ پیچھے ہی ردعمل دیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C