28/June/2021

کراچی سے تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار

👁️ 23 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی سے تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار

کراچی سے تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی پولیس نے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق ملزم حمیداللہ کی 2007 میں خالد اور عثمان نامی دہشتگردوں نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں شمولیت کروائی، کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کے بعد ملزم نے کے پی کے میں کارروائیاں کیں، ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سوات میں مٹہ پولیس سٹیشن پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث رہا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزم نے سوات میں حساس ادارے کے اہلکار اور انکے والد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا، ملزم 2009 میں کراچی آیا اور سلیپر سیل کا حصہ بنا، 2014 میں افغانستان چلا گیا، ملزم اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں دہشتگرد حملے کے لئے اعلی کمانڈ کے حکم کا انتظار کر رہا تھا۔ ملزم حمیداللہ سے بارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C